Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 210 - البَقَرَة - Page - Juz 2
﴿هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن يَأۡتِيَهُمُ ٱللَّهُ فِي ظُلَلٖ مِّنَ ٱلۡغَمَامِ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَقُضِيَ ٱلۡأَمۡرُۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ ﴾
[البَقَرَة: 210]
﴿هل ينظرون إلا أن يأتيهم الله في ظلل من الغمام والملائكة وقضي﴾ [البَقَرَة: 210]
Abul Ala Maududi (In saari naseehaton aur hidayaton ke baad bhi log seedhe na hon to) kya ab woh iske muntazir hain ke Allah baadalon ka chatar lagay farishton ke parey saath(canopies of clouds with a retinue of angels) liye khud saamne aa maujood ho aur faisla hi kar dala jaye? Aakhir e kaar saare maamlaat pesh to Allah hi ke huzoor honay waley hain |
Ahmed Ali کیا وہ انتظار کرتے ہیں کہ الله ان کے سامنے بادلوں کے سایہ میں آ موجود ہو اور فرشتے بھی آجائیں اور کام پورا ہو جائے اور سب باتیں الله ہی کے اختیار میں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ لوگ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان پر خدا (کاعذاب) بادل کے سائبانوں میں آنازل ہو اور فرشتے بھی (اتر آئیں) اور کام تمام کردیا جائے اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا وہ اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ آوے ان پر اللہ ابر کے سائبانوں میں اور فرشتے اور طے ہو جاوے قصہ اور اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے سب کام [۳۳۱] |
Muhammad Hussain Najafi کیا یہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ خود اللہ اور فرشتے سفید بادلوں کے سایہ میں ان کے پاس آئیں اور ہر بات کا فیصلہ ہو جائے آخر سب امور کی بازگشت تو خدا ہی کی طرف ہے۔ |