Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 128 - طه - Page - Juz 16
﴿أَفَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّنَ ٱلۡقُرُونِ يَمۡشُونَ فِي مَسَٰكِنِهِمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّأُوْلِي ٱلنُّهَىٰ ﴾
[طه: 128]
﴿أفلم يهد لهم كم أهلكنا قبلهم من القرون يمشون في مساكنهم إن﴾ [طه: 128]
Abul Ala Maududi Phir kya in logon ko (tareekh ke is sabaq se) koi hidayat na mili ke insey pehle kitni hi qaumon ko hum halaak kar chuke hain jinki (barbaad shuda) bastiyon mein aaj yeh chalte phirte hain? Dar haqeeqat ismein bahut si nishaniyan hain un logon ke liye jo aqal e saleem rakhne walay hain |
Ahmed Ali سو کیا انہیں اس بات سے بھی سمجھ نہیں آئی کہ ہم نے ان سے پہلے کئی جماعتیں ہلاک کر دی ہیں یہ لوگ ان کی جگہوں پر پھرتے ہیں بیشک اس میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ بات ان لوگوں کے لئے موجب ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں۔ عقل والوں کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں |
Mahmood Ul Hassan سو کیا اُنکو سمجھ نہ آئی اس بات سے کہ کتنی غارت کر دیں ہم نے اُن سے پہلے جماعتیں یہ لوگ پھرتے ہیں اُنکی جگہوں میں [۱۳۵] اس میں خوب نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کو |
Muhammad Hussain Najafi کیا (اس بات سے بھی) انہیں ہدایت نہ ملی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی نسلیں (ان گناہوں کی پاداش میں) ہلاک کر دیں جن کے مکانوں میں (آج) یہ چلتے پھرتے ہیں بےشک اس میں صاحبان عقل کیلئے خدا کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں۔ |