Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 129 - طه - Page - Juz 16
﴿وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامٗا وَأَجَلٞ مُّسَمّٗى ﴾
[طه: 129]
﴿ولولا كلمة سبقت من ربك لكان لزاما وأجل مسمى﴾ [طه: 129]
Abul Ala Maududi Agar tere Rubb ki taraf se pehle ek baat tai na kardi gayi hoti aur mohlat ki ek muddat muqarrar na ki jaa chuki hoti to zaroor inka bhi faisla chuka diya jata |
Ahmed Ali اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے طے شدہ نہ ہوتی اور معیاد معین نہ ہوتی تو عذاب لازمی طور پر ہوتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے) ایک میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو (نزول) عذاب لازم ہوجاتا |
Mahmood Ul Hassan اور اگر نہ ہوتی ایک بات کہ نکل چکی تیرے ب کی طرف سے تو ضرور ہو جاتی مٹھ بھیڑ اور اگر نہ ہوتا وعدہ مقرر کیا گیا [۱۳۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول(ص)) اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور ایک (مہلت کی) مدت معین نہ ہو چکی ہوتی تو (عذاب) لازمی طور پر آچکا ہوتا۔ |