Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 69 - طه - Page - Juz 16
﴿وَأَلۡقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوٓاْۖ إِنَّمَا صَنَعُواْ كَيۡدُ سَٰحِرٖۖ وَلَا يُفۡلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيۡثُ أَتَىٰ ﴾
[طه: 69]
﴿وألق ما في يمينك تلقف ما صنعوا إنما صنعوا كيد ساحر ولا﴾ [طه: 69]
Abul Ala Maududi Phenk jo kuch tere haath mein hai, abhi inki saari banawati cheezon ko ningle (swallow) jata hai, yeh jo kuch bana kar laye hain yeh to jaadugar ka fareb hai, aur jaadugar kabhi kamiyab nahin ho sakta, khwah kisi shaan se woh aaye” |
Ahmed Ali او رجو تیرے دائیں ہاتھ میں ہے ڈال دے کہ نگل جائے جو کچھ انہوں نے بنایا ہےجو کچھ کہ انہوں نے بنایا ہے صرف جادوگر کا فریب ہے اورجادوگر کا بھلا نہیں ہوتا جہاں بھی ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے (یہ تو) جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا |
Mahmood Ul Hassan اور ڈال جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے کہ نگل جائے جو کچھ اُنہوں نے بنایا [۶۸] اُن کا بنایا ہوا فریب ہے جادوگر کا اور بھلا نہیں ہوتا جادوگر کا جہاں ہو [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو تمہارے دائیں ہاتھ میں (عصا) ہے اسے پھینک دو۔ یہ ان کی سب بناوٹی چیزوں کو نگل جائے گا۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادوگر کا فریب ہے اور جادوگر کہیں بھی آئے (جائے) کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ |