Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 90 - طه - Page - Juz 16
﴿وَلَقَدۡ قَالَ لَهُمۡ هَٰرُونُ مِن قَبۡلُ يَٰقَوۡمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِۦۖ وَإِنَّ رَبَّكُمُ ٱلرَّحۡمَٰنُ فَٱتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوٓاْ أَمۡرِي ﴾
[طه: 90]
﴿ولقد قال لهم هارون من قبل ياقوم إنما فتنتم به وإن ربكم﴾ [طه: 90]
Abul Ala Maududi Haroon (Moosa ke aane se ) pehle hi unse keh chuka tha ke “Logon, tum iski wajah se fitne (trial) mein padh gaye ho, tumhara Rubb to Rehman hai, pas tum meri pairwi karo aur meri baat maano.” |
Ahmed Ali اور انہیں ہارون نے اس سے پہلے کہہ دیا تھا اے میری قوم اس سے تمہاری آزمائش کی گئی ہے اور بے شک تمہارا رب رحمان ہے سو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔ اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو |
Mahmood Ul Hassan اور کہا تھا اُنکو ہارون نے پہلے سے اے قوم بات یہی ہے کہ تم بہک گئے اس بچھڑے سے اور تمہارا رب تو رحمٰن ہے سو میری راہ چلو اور مانو بات میری [۹۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہارون نے اس سے پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا کہ اے میری قوم! تم اس (گو سالہ) کی وجہ سے آزمائش میں پڑ گئے ہو۔ اور یقیناً تمہارا پروردگار خدائے رحمن ہے سو تم میری پیروی کرو۔ اور میرے حکم کی تعمیل کرو۔ |