Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 30 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿أَوَلَمۡ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقٗا فَفَتَقۡنَٰهُمَاۖ وَجَعَلۡنَا مِنَ ٱلۡمَآءِ كُلَّ شَيۡءٍ حَيٍّۚ أَفَلَا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 30]
﴿أو لم ير الذين كفروا أن السموات والأرض كانتا رتقا ففتقناهما وجعلنا﴾ [الأنبيَاء: 30]
Abul Ala Maududi Kya yeh log jinhon ne (Nabi ki baat maanney se) inkar kardiya hai gaur nahin karte ke yeh sab aasman aur zameen baham miley huey thay, phir humne inhein juda kiya, aur pani se har zinda cheez paida ki, kya woh (hamari is khallaqi ko) nahin maante |
Ahmed Ali کیا منکروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین جڑے ہوئے تھے پھر ہم نے انھیں جدا جدا کر دیا اورہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے بنایا کیا پھر بھی یقین نہیں کرتے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟ |
Mahmood Ul Hassan اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند تھے پھر ہم نے انکو کھول دیا [۳۱] اور بنائی ہم نے پانی سے ہر ایک چیز جس میں جان ہے [۳۲] پھر کیا یقین نہیں کرتے [۳۳] |
Muhammad Hussain Najafi کیا کافر اس بات پر غور نہیں کرتے کہ آسمان اور زمین پہلے آپس میں ملے ہوئے تھے پھر ہم نے دونوں کو جدا کیا۔ اور ہم نے (پہلے) ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے۔ کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟ |