Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 89 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَزَكَرِيَّآ إِذۡ نَادَىٰ رَبَّهُۥ رَبِّ لَا تَذَرۡنِي فَرۡدٗا وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلۡوَٰرِثِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 89]
﴿وزكريا إذ نادى ربه رب لا تذرني فردا وأنت خير الوارثين﴾ [الأنبيَاء: 89]
Abul Ala Maududi Aur zakariya ko, jabke usne apne Rubb ko pukara ke “aey parwardigar, mujhey akela na chodh, aur behtareen waris to tu hi hai” |
Ahmed Ali اور ذکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا اے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے |
Mahmood Ul Hassan اور زکریا کو جب پکارا اُس نے اپنے رب کو اے رب نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا [۱۰۸] اور تو ہے سب سے بہتر وارث [۱۰۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور زکریا (ع) کا (ذکر کیجئے) جب انہوں نے پکارا اے میرے پروردگار! مجھے (وارث کے بغیر) اکیلا نہ چھوڑ۔ جبکہ تو خود بہترین وارث ہے۔ |