Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 28 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿فَإِذَا ٱسۡتَوَيۡتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلۡفُلۡكِ فَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[المؤمنُون: 28]
﴿فإذا استويت أنت ومن معك على الفلك فقل الحمد لله الذي نجانا﴾ [المؤمنُون: 28]
Abul Ala Maududi Phir jab tu apne saathiyon sameth kashti par sawar ho jaye to keh, shukar hai us khuda ka jisne humein zaalim logon se nijaat di |
Ahmed Ali پھر جب تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشتی پر چڑھ بیٹھو تو کہہ الله کا شکر ہے جس نے ہمیں ظالموں سے چھوڑایا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے۔ جس نے ہم کو نجات بخشی ظالم لوگوں سے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب چڑھ چکے تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشی پر تو کہہ شکر اللہ کا جس نے چھڑایا ہمکو گنہگار لوگوں سے [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی پر سوار ہو جائیں تو کہنا۔ الحمدﷲ۔ سب تعریف اس اللہ کیلئے ہے۔ جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی ہے۔ |