Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 68 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿أَفَلَمۡ يَدَّبَّرُواْ ٱلۡقَوۡلَ أَمۡ جَآءَهُم مَّا لَمۡ يَأۡتِ ءَابَآءَهُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[المؤمنُون: 68]
﴿أفلم يدبروا القول أم جاءهم ما لم يأت آباءهم الأولين﴾ [المؤمنُون: 68]
Abul Ala Maududi To kya in logon ne kabhi is kalaam par gaur nahin kiya? Ya woh koi aisi baat laya hai jo kabhi inke aslaaf (forefathers) ke paas na aayi thi |
Ahmed Ali کیا انہوں نے اس ارشاد میں غور ہی نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی بات آئی ہے جو ان کے پہلے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں تھی |
Mahmood Ul Hassan سو کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا اس کلام میں [۷۳] یا آئی ہے ان کے پاس ایسی چیز جو نہ تھی ان کے پہلے باپ دادوں کے پاس [۷۴] |
Muhammad Hussain Najafi کیا ان لوگوں نے اس کلام میں کبھی غور نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پہلے والے باپ داداؤں کے پاس نہیں آئی تھی؟ |