Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 36 - النور - Page - Juz 18
﴿فِي بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرۡفَعَ وَيُذۡكَرَ فِيهَا ٱسۡمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ ﴾
[النور: 36]
﴿في بيوت أذن الله أن ترفع ويذكر فيها اسمه يسبح له فيها﴾ [النور: 36]
Abul Ala Maududi (Uske noor ki taraf hidayat paney waley) un gharon mein paye jatey hain jinhein buland karne ka aur jin mein apne naam ki yaad ka Allah ne izan (ijazat) diya hai |
Ahmed Ali ان گھروں میں جن کی تعظیم کرنے اور ان میں اس کا نام یاد کرنے کا الله نے حکم دیا ان میں صبح اور شام الله کی تسبیح پڑھتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry (وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں |
Mahmood Ul Hassan ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا انکو بلند کرنے کا [۶۸] اور و ہاں اس کا نام پڑھنے کا [۶۹] یاد کرتے ہیں اسکی وہاں صبح و شام [۷۰] |
Muhammad Hussain Najafi (یہ ہدایت پانے والے) ایسے گھروں میں ہیں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند کیا جائے اور ان میں خدا کا نام لیا جائے ان میں ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ |