Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 7 - الفُرقَان - Page - Juz 18
﴿وَقَالُواْ مَالِ هَٰذَا ٱلرَّسُولِ يَأۡكُلُ ٱلطَّعَامَ وَيَمۡشِي فِي ٱلۡأَسۡوَاقِ لَوۡلَآ أُنزِلَ إِلَيۡهِ مَلَكٞ فَيَكُونَ مَعَهُۥ نَذِيرًا ﴾
[الفُرقَان: 7]
﴿وقالوا مال هذا الرسول يأكل الطعام ويمشي في الأسواق لولا أنـزل إليه﴾ [الفُرقَان: 7]
Abul Ala Maududi Kehte hain “yeh kaisa Rasool hai jo khana khata hai aur bazaaron mein chalta phirta hai? Kyun na iske paas koi Farishata bheja gaya jo iske saath rehta aur (na maannay walon ko) dhamkata |
Ahmed Ali اور کہتے ہیں اس رسول کو کیا ہوگیا کہ کھاناکھاتا اور بازاروں میں پھرتا ہے اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا کہ اس کے ساتھ وہ بھی ڈرانے والا ہوتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے کہ کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیوں نازل نہیں کیا گیا اس کے پاس کوئی فرشتہ اس کے ساتھ ہدایت کرنے کو رہتا |
Mahmood Ul Hassan اور کہنے لگے یہ کیسا رسول ہے کھاتا ہے کھانا اور پھرتا ہے بازاروں میں [۱۱] کیوں نہ اترا اسکی طرف کوئی فرشتہ کہ رہتا اس کے ساتھ ڈرانے کو |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسا رسول ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟ اس پر کوئی فرشتہ کیوں نہ اتارا گیا جو اس کے ساتھ ڈرانے والا ہوتا؟ |