Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 34 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَأَخِي هَٰرُونُ هُوَ أَفۡصَحُ مِنِّي لِسَانٗا فَأَرۡسِلۡهُ مَعِيَ رِدۡءٗا يُصَدِّقُنِيٓۖ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴾
[القَصَص: 34]
﴿وأخي هارون هو أفصح مني لسانا فأرسله معي ردءا يصدقني إني أخاف﴾ [القَصَص: 34]
Abul Ala Maududi Aur mera bhai Haroon mujhse zyada zubaan awar (eloquent of tongue) hai, usey mere saath madadgaar ke taur par bhej taa-ke woh meri taaeed (support) karey, mujhey andesha hai ke woh log mujhey jhutlayenge.” |
Ahmed Ali اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زياہ روان ہے اسے میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج کہ میری تصدیق کرےکیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہارون (جو) میرا بھائی (ہے) اس کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح ہے تو اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج کہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ میری لوگ تکذیب کریں گے |
Mahmood Ul Hassan اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان چلتی ہے مجھ سے زیادہ سو اس کو بھیج میرے ساتھ مدد کو کہ میری تصدیق کرے میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھوٹا کریں [۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور میرا بھائی ہارون جو مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔ |