Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 33 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلۡتُ مِنۡهُمۡ نَفۡسٗا فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ ﴾
[القَصَص: 33]
﴿قال رب إني قتلت منهم نفسا فأخاف أن يقتلون﴾ [القَصَص: 33]
Abul Ala Maududi Moosa ne arz kiya “Mere aaqa, main to unka ek aadmi qatal kar chuka hoon, darta hoon ke woh mujhey maar daalenge |
Ahmed Ali کہا اے میرے رب! میں نے ان کے ایک آدمی کو قتل کیا ہے پس میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مارڈ الیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry موسٰی نے کہا اے پروردگار اُن میں کا ایک شخص میرے ہاتھ سے قتل ہوچکا ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ (کہیں) مجھ کو مار نہ ڈالیں |
Mahmood Ul Hassan بولا اے رب میں نے خون کیا ہے ان میں ایک جان کا سو ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں گے [۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi موسیٰ نے کہا اے میرے پروردگار! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کیا تھا ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔ |