Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 121 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَإِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ أَهۡلِكَ تُبَوِّئُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ مَقَٰعِدَ لِلۡقِتَالِۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴾
[آل عِمران: 121]
﴿وإذ غدوت من أهلك تبوئ المؤمنين مقاعد للقتال والله سميع عليم﴾ [آل عِمران: 121]
Abul Ala Maududi (Aey paigambar! Musalmano ke samne us mauqe ka zikr karo) jab tum subah sawere apne ghar se nikle thay aur ( Uhud ke maidan mein) musalmaano ko jung ke liye ja-baja mamoor (placed the believers in battle arrays) kar rahey thay , Allah saari baatein sunta hai aur woh nihayat bakhabar hai |
Ahmed Ali اور جب تو صبح کو اپنے گھر سے نکلا مسلمانوں کو لڑائی کا ٹھکانے پر بٹھا رہا تھا اور الله سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جب صبح کو نکلا تو اپنے گھر سے بٹھلانے لگا مسلمانوں کو لڑائی کے ٹھکانوں پر اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ موقع (یاد رکھنے کے لائق ہے کہ) جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور (احد کے مقام پر) مؤمنوں کو جنگی مورچوں پر بٹھا رہے تھے اور جگہ دے رہے تھے اور اللہ بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے۔ |