Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 40 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَٰمٞ وَقَدۡ بَلَغَنِيَ ٱلۡكِبَرُ وَٱمۡرَأَتِي عَاقِرٞۖ قَالَ كَذَٰلِكَ ٱللَّهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ ﴾
[آل عِمران: 40]
﴿قال رب أنى يكون لي غلام وقد بلغني الكبر وامرأتي عاقر قال﴾ [آل عِمران: 40]
Abul Ala Maududi Zakariya ne kaha,“Parwardigaar! Bhala mere haan ladka kahan se hoga, main to boodha ho chuka hoon aur meri biwi baanjh hai, “ jawab mila, aisa hi hoga, Allah jo chahta hai karta hai” |
Ahmed Ali کہا اے میرے رب! میرا لڑکا کہاں سے ہوگا حالانکہ میں بڑھاپے کو پہنچ چکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے فرمایا الله اسی طرح جو چاہتا ہے کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے |
Mahmood Ul Hassan کہا اے رب کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے فرمایا اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi جناب زکریا نے (یہ خوشخبری سن کر) کہا: اے پروردگار! میرے یہاں لڑکا کس طرح ہوگا جبکہ میرا بڑھاپا آگیا۔ اور میری بیوی بانجھ ہے؟ ارشاد ہوا اسی طرح (خدا) جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ |