Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 39 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿فَنَادَتۡهُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٞ يُصَلِّي فِي ٱلۡمِحۡرَابِ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴾
[آل عِمران: 39]
﴿فنادته الملائكة وهو قائم يصلي في المحراب أن الله يبشرك بيحيى مصدقا﴾ [آل عِمران: 39]
Abul Ala Maududi Jawab mein Farishton ne awaaz di, jab ke woh mehraab mein khada namaz padh raha tha ke “Allah tujhey Yahya ki khushkhabri deta hai , woh Allah ki taraf se ek farmaan ki tasdeeq karne wala bankar aayega, usmein sardari o buzurgi ki shaan hogi kamal darje ka zaabit (utterly chaste) hoga, nabuwat se sarfaraz hoga aur saliheen mein shumaar kiya jayega” |
Ahmed Ali پھر فرشتوں نے اس کو آواز دی جب وہ حجرے کے اندر نماز میں کھڑے تھے کہ بے شک الله تجھ کو یحییٰ کو خوشخبری دیتا ہے جو الله کے ایک حکم کی گواہی دے گا اور سردار ہوگا اور عورت کے پاس نہ جائے گا اور صالحین میں سے نبی ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ ابھی عبادت گاہ میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دی کہ (زکریا) خدا تمہیں یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کے فیض یعنی (عیسیٰ) کی تصدیق کریں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے اور (خدا کے) پیغمبر (یعنی) نیکو کاروں میں ہوں گے |
Mahmood Ul Hassan پھر اس کو آواز دی فرشتوں نے جب وہ کھڑے تھے نماز میں حجرے کے اندر کہ اللہ تجھکو خوشخبری دیتا ہے یحیٰی کی [۶۱] جو گواہی دے گا اللہ کے ایک حکم کی [۶۲] اور سردار ہو گا اور عورت کے پاس نہ جائے گا [۶۳] اور نبی ہو گا صالحین سے [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi تو فرشتوں نے انہیں اس حالت میں آواز دی جب کہ وہ محراب میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔ کہ خدا آپ کو یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو اللہ کے ایک کلمہ (عیسیٰ) کی تصدیق کرنے والا ہوگا۔ سردار، ضبط نفس کرنے والا پارسا اور نیکوکار جماعت میں سے نبی ہوگا۔ |