×

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش، اور 30:22 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Rum ⮕ (30:22) ayat 22 in Urdu

30:22 Surah Ar-Rum ayat 22 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 22 - الرُّوم - Page - Juz 21

﴿وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦ خَلۡقُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَٱخۡتِلَٰفُ أَلۡسِنَتِكُمۡ وَأَلۡوَٰنِكُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّلۡعَٰلِمِينَ ﴾
[الرُّوم: 22]

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش، اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے یقیناً اس میں بہت سی نشانیاں ہیں دانشمند لوگوں کے لیے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ومن آياته خلق السموات والأرض واختلاف ألسنتكم وألوانكم إن في ذلك لآيات, باللغة الأوردية

﴿ومن آياته خلق السموات والأرض واختلاف ألسنتكم وألوانكم إن في ذلك لآيات﴾ [الرُّوم: 22]

Abul Ala Maududi
Aur uski nishaniyon mein se aasmaano aur zameen ki paidaish, aur tumhari zubaano aur tumhare rangon (colors) ka ikhtilaf hai. Yaqeenan is mein bahut si nishaniyan hain daanishmand (wise) logon ke liye
Ahmed Ali
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا مختلف ہونا ہے بے شک اس میں علم والوں کے لیے نشانیاں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
Mahmood Ul Hassan
اور اسکی نشانیوں سے ہے آسمان اور زمین کا بنانا اور طرح طرح کی بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت نشانیاں ہیں سمجھنے والوں کو [۲۰]
Muhammad Hussain Najafi
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا مختلف ہونا بھی ہے۔ بے شک اس میں اہلِ علم کے لئے بہت سی نشانیاں موجود ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek