Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 25 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَن تَقُومَ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ بِأَمۡرِهِۦۚ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمۡ دَعۡوَةٗ مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ إِذَآ أَنتُمۡ تَخۡرُجُونَ ﴾
[الرُّوم: 25]
﴿ومن آياته أن تقوم السماء والأرض بأمره ثم إذا دعاكم دعوة من﴾ [الرُّوم: 25]
Abul Ala Maududi Aur uski nishaniyon mein se yeh hai ke aasmaan aur zameen uske hukum se qayam hain, phir junhi ke usne tumhein zameen se pukara, bas ek hi pukar mein achanak tum nikal aaogey |
Ahmed Ali اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان اور زمین ا س کے حکم سے قائم ہیں پھر جب تمہیں پکار کر زمین میں سے بلائے گا اسی وقت تم نکل آؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں۔ پھر جب وہ تم کو زمین میں سے (نکلنے کے لئے) آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑو گے |
Mahmood Ul Hassan اور اس کی نشانیوں سے یہ ہے کہ کھڑ ا ہے آسمان اور زمین اس کے حکم سے [۲۵] پھر جب پکارے گا تم کو ایک بار زمین سے اسی وقت تم نکل پڑو گے [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تمہیں زمین سے ایک ہی بار پکارے گا تو تم یکبارگی نکل پڑوگے۔ |