Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 21 - الأحزَاب - Page - Juz 21
﴿لَّقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِي رَسُولِ ٱللَّهِ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٞ لِّمَن كَانَ يَرۡجُواْ ٱللَّهَ وَٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَ وَذَكَرَ ٱللَّهَ كَثِيرٗا ﴾
[الأحزَاب: 21]
﴿لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة لمن كان يرجو الله﴾ [الأحزَاب: 21]
Abul Ala Maududi Dar haqeeqat tum logon ke liye Allah ke Rasoool mein ek behtareen namuna tha, har us shaks ke liye jo Allah aur yaum e aakhir ka umeedwar ho aur kasrat se Allah ko yaad karey |
Ahmed Ali البتہ تمہارے لیے رسول الله میں اچھا نمونہ ہے جو الله اور قیامت کی امید رکھتا ہے اور الله کو بہت یاد کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تم کو پیغمبر خدا کی پیروی (کرنی) بہتر ہے (یعنی) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی اُمید ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو |
Mahmood Ul Hassan تمہارے لئے بھلی تھی سیکھنی رسول اللہ کی چال اسکے لئے جو کوئی امید رکھتا ہے اللہ کی اور پچھلے دن کی اور یاد کرتا ہے اللہ کو بہت سا [۳۳] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک تمہارے لئے پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ذات میں (پیروی کیلئے) بہترین نمونہ موجود ہے۔ ہر اس شخص کیلئے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) اور قیامت (کے آنے) کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے۔ |