Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 6 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿وَيَرَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ ٱلۡحَقَّ وَيَهۡدِيٓ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ ﴾
[سَبإ: 6]
﴿ويرى الذين أوتوا العلم الذي أنـزل إليك من ربك هو الحق ويهدي﴾ [سَبإ: 6]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), ilm rakhne waley khoob jaante hain ke jo kuch tumhare Rubb ki taraf se tumpar nazil kiya gaya hai woh sarasar haqq hai aur khuda-e-azeez o hameed ka raasta dikhata hai |
Ahmed Ali اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ خیال کرتے ہیں کہ جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وہ ٹھیک ہے اور وہ غالب تعریف کئےہوئے کی راہ دکھاتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو (قرآن) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے۔ اور (خدائے) غالب اور سزاوار تعریف کا رستہ بتاتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور دیکھ لیں جن کو ملی ہے سمجھ کہ جو تجھ پر اترا تیرے رب سے وہی ٹھیک ہے اور سجھاتا ہے راہ اس زبردست خوبیوں والے کی [۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں وہ کچھ (قرآن) آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور وہ غالب اور لائقِ ستائش (خدا) کے راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ |