Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 28 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿وَمِنَ ٱلنَّاسِ وَٱلدَّوَآبِّ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ مُخۡتَلِفٌ أَلۡوَٰنُهُۥ كَذَٰلِكَۗ إِنَّمَا يَخۡشَى ٱللَّهَ مِنۡ عِبَادِهِ ٱلۡعُلَمَٰٓؤُاْۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ ﴾
[فَاطِر: 28]
﴿ومن الناس والدواب والأنعام مختلف ألوانه كذلك إنما يخشى الله من عباده﴾ [فَاطِر: 28]
Abul Ala Maududi Aur isi tarah Insano aur jaanwaron aur maweshiyon ke rang bhi mukhtalif hain. Haqeeqat yeh hai ke Allah ke bandon mein se sirf ilm rakhne wale log hi ussey darte hain. Beshak Allah zabardast aur darguzar farmane wala hai |
Ahmed Ali اور اسی طرح آدمیوں اور زمین پر چلنے والے جانوروں اور چوپایوں کے بھی مختلف رنگ ہیں بے شک الله سے اس کے بندوں میں سے عالم ہی ڈرتے ہیں بے شک الله غالب بخشنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry انسانوں اور جانوروں اور چارپایوں کے بھی کئی طرح کے رنگ ہیں۔ خدا سے تو اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں۔ بےشک خدا غالب (اور) بخشنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور آدمیوں میں اور کیڑوں میں اور چوپاؤں میں کتنے رنگ ہیں اسی طرح [۳۶] اللہ سے ڈرتے وہی ہیں اس کے بدنوں میں جن کو سمجھ ہے تحقیق اللہ زبردست ہے بخشنے والا [۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور انسانوں، چلنے پھرنے والے جانوروں اور چوپایوں میں بھی اسی طرح مختلف رنگ پائے جاتے ہیں اور اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء ہی اس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ غالب ہے (اور) بڑا بخشنے والا ہے۔ |