Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 2 - الزُّمَر - Page - Juz 23
﴿إِنَّآ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ بِٱلۡحَقِّ فَٱعۡبُدِ ٱللَّهَ مُخۡلِصٗا لَّهُ ٱلدِّينَ ﴾
[الزُّمَر: 2]
﴿إنا أنـزلنا إليك الكتاب بالحق فاعبد الله مخلصا له الدين﴾ [الزُّمَر: 2]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad) yeh kitab humne tumhari taraf barhaqq nazil ki hai, lihaza tum Allah hi ki bandagi karo deen ko usi ke liye khalis karte huey |
Ahmed Ali بے شک ہم نے یہ کتاب ٹھیک طور پر آپ کی طرف نازل کی ہے پس تو خالص الله ہی کی فرمانبرداری مدِ نظر رکھ کر اسی کی عبادت کر |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے |
Mahmood Ul Hassan میں نے اتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک ٹھیک سو بندگی کر اللہ کی خالص کر کر اس کے واسطے بندگی |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) بے شک ہم نے حق کے ساتھ یہ کتاب آپ کی طرف نازل کی ہے تو بس آپ اسی کی عبات کریں اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔ |