Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 130 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغۡنِ ٱللَّهُ كُلّٗا مِّن سَعَتِهِۦۚ وَكَانَ ٱللَّهُ وَٰسِعًا حَكِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 130]
﴿وإن يتفرقا يغن الله كلا من سعته وكان الله واسعا حكيما﴾ [النِّسَاء: 130]
Abul Ala Maududi Lekin agar zawjain ek dusre se alag hi ho jayen to Allah apni waseeh qudrat se har ek ko dusre ki mohtaji se be niyaz kardega. Allah ka daaman bahut kushada hai aur woh dana o beena hai |
Ahmed Ali اور اگر دونوں میاں بیوی جدا ہو جائیں تو الله اپنی و سعت سے ہر ایک کو بے پروا کردے گا اور الله وسعت کرنے والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر میاں بیوی (میں موافقت نہ ہوسکے اور) ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو خدا ہر ایک کو اپنی دولت سے غنی کردے گا اور خدا بڑی کشائش والا اور حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر دونوں جدا ہو جاویں تو اللہ ہر ایک کو بے پروا کر دے گا اپنی کشائش سے اور اللہ کشائش والا تدبیر جاننے والا ہے [۱۹۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنے فضل و کرم کی وسعت سے بے نیاز کر دے گا۔ اور اللہ بڑی وسعت والا بڑی حکمت والا ہے۔ |