Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 165 - النِّسَاء - Page - Juz 6
﴿رُّسُلٗا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى ٱللَّهِ حُجَّةُۢ بَعۡدَ ٱلرُّسُلِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 165]
﴿رسلا مبشرين ومنذرين لئلا يكون للناس على الله حجة بعد الرسل وكان﴾ [النِّسَاء: 165]
Abul Ala Maududi Yeh sarey Rasool khush khabri dene waley aur darane waley bana kar bheje gaye thay taa-ke unko maboos kardene ke baad logon ke paas Allah ke muqable mein koi hujjat na rahey aur Allah bahar haal gaalib rehne wala aur hakeem o dana hai |
Ahmed Ali ہم نے پیغمبر بھیجے خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے تاکہ ان لوگوں کا الله پر پیغمبرو ں کے بعد الزا م نہ رہے اور الله غالب حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (سب) پیغمبروں کو (خدا نے) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجا تھا) تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan بھیجے پیغمبر خوشخبری اور ڈر سنانے والے تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کو اللہ پر الزام کا موقع رسولوں کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا [۲۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور (ہم نے) رسولوں کو خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا تاکہ رسولوں کے آجانے کے بعد لوگوں کے لیے اللہ کے مقابلہ میں کوئی حجت باقی نہ رہ جائے اور اللہ زبردست، بڑا حکمت والا ہے۔ |