Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 80 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿مَّن يُطِعِ ٱلرَّسُولَ فَقَدۡ أَطَاعَ ٱللَّهَۖ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيظٗا ﴾
[النِّسَاء: 80]
﴿من يطع الرسول فقد أطاع الله ومن تولى فما أرسلناك عليهم حفيظا﴾ [النِّسَاء: 80]
Abul Ala Maududi Jisne Rasool ki itaat ki usne dar-asal khuda ki itaat ki aur jo mooh moad gaya, to bahar haal humne tumhein in logon par pasbaan (keeper/guardian) bana kar to nahin bheja hai |
Ahmed Ali جس نے رسول کا حکم مانا اس نے الله کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا |
Fateh Muhammad Jalandhry جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بےشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے گا تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا |
Mahmood Ul Hassan جس نے حکم مانا رسول کا اس نے حکم مانا اللہ کا اور جو الٹا پھرا تو ہم نے تجھ نہیں بھیجا ان پر نگہبان [۱۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور جس نے رسول کی اطاعت کی، اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے روگردانی کی، تو ہم نے آپ کو ان پر نگران و پاسبان بنا کر نہیں بھیجا۔ |