Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 13 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿هُوَ ٱلَّذِي يُرِيكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ رِزۡقٗاۚ وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ ﴾
[غَافِر: 13]
﴿هو الذي يريكم آياته وينـزل لكم من السماء رزقا وما يتذكر إلا﴾ [غَافِر: 13]
Abul Ala Maududi Wahi hai jo tumko apni nishaniyan dikhata hai aur aasmaan se tumhare liye rizq naazil karta hai, magar ( in nihsaniyon ke mushahidey se)sabaq sirf wahi shaks leta hai jo Allah ki taraf rujoo karne wala ho |
Ahmed Ali وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور سمجھتا وہی ہے جو (الله کی طرف) رجوع کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تم پر آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت تو وہی پکڑتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے تم کو دکھلاتا اپنی نشانیاں اور اتارتا ہے تمہارے واسطے آسمان سے روزی اور سوچ وہی کرے جو رجوع رہتا ہو [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi وہ (اللہ) وہی ہے جو تمہیں اپنی (قدرت کی ) نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور ان (نشانیوں) سے نصیحت صرف وہی حاصل کرتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے۔ |