Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 31 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿مِثۡلَ دَأۡبِ قَوۡمِ نُوحٖ وَعَادٖ وَثَمُودَ وَٱلَّذِينَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۚ وَمَا ٱللَّهُ يُرِيدُ ظُلۡمٗا لِّلۡعِبَادِ ﴾
[غَافِر: 31]
﴿مثل دأب قوم نوح وعاد وثمود والذين من بعدهم وما الله يريد﴾ [غَافِر: 31]
Abul Ala Maududi Jaisa din qaum e Nooh aur Aad aur Samood, aur unke baad waali qaumon par aaya tha. Aur yeh haqeeqat hai ke Allah apne bandon par zulm ka koi irada nahin rakhta |
Ahmed Ali جیسا کہ قوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان سے پچھلوں کا حال ہوا اور الله تو بندوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرنا چاہتا |
Fateh Muhammad Jalandhry (یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا |
Mahmood Ul Hassan جیسے حال ہوا قوم نوح کا اور عاد اور ثمود کا اور جو لوگ انکے پیچھے ہوئے اور اللہ بے انصافی نہیں چاہتا بندوں پر [۴۴] |
Muhammad Hussain Najafi جیسا حال قومِ نوح(ع) اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا ہوا تھا اور اللہ تو (اپنے بندوں پر ظلم کا ارادہ (بھی) نہیں کرتا۔ |