Quran with Urdu translation - Surah Al-Fath ayat 13 - الفَتح - Page - Juz 26
﴿وَمَن لَّمۡ يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ فَإِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ سَعِيرٗا ﴾
[الفَتح: 13]
﴿ومن لم يؤمن بالله ورسوله فإنا أعتدنا للكافرين سعيرا﴾ [الفَتح: 13]
Abul Ala Maududi Allah aur uske Rasool par jo log imaan na rakhte hon aisey kaafiron ke liye humne bhadakti aag muhaiyya kar rakkhi hai |
Ahmed Ali اورجو لوگ الله اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لائے سو ہم نے ایسے کافروں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو شخص خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہ لائے تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو کوئی یقین نہ لائے اللہ پر اور اسکے رسول پر تو ہم نے تیار کر رکھی ہے منکروں کے واسطے دہکتی آگ |
Muhammad Hussain Najafi اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول(ص) پر ایمان نہ لائے تو ہم نے ان کافروں کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ (دوزخ) تیار کر رکھی ہے۔ |