Quran with Urdu translation - Surah Al-hujurat ayat 16 - الحُجُرَات - Page - Juz 26
﴿قُلۡ أَتُعَلِّمُونَ ٱللَّهَ بِدِينِكُمۡ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ ﴾
[الحُجُرَات: 16]
﴿قل أتعلمون الله بدينكم والله يعلم ما في السموات وما في الأرض﴾ [الحُجُرَات: 16]
Abul Ala Maududi Aey Nabi, In [mudaiyaan e imaan (pretenders to faith)] se kaho, kya tum Allah ko apne deen ki ittilah (apprising) de rahey ho? Halanke Allah zameen aur Aasmano ki har cheez ko jaanta hai aur woh har shay ka ilm rakhta hai |
Ahmed Ali کہہ دوکیا تم الله کو اپنی دین داری جتاتے ہو اور الله جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور الله ہر چیز کو جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان سے کہو کیا تم خدا کو اپنی دینداری جتلاتے ہو۔ اور خدا تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے۔ اور خدا ہر شے کو جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ کیا تم جتلاے ہو اللہ کو اپنی دینداری اور اللہ کو تو خبر ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے [۲۴] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو اپنے دین سے آگاہ کرتے ہو؟ حالانکہ اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ ہر شے کو جانتا ہے۔ |