Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 26 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيۡهِمۡۛ أَرۡبَعِينَ سَنَةٗۛ يَتِيهُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ فَلَا تَأۡسَ عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[المَائدة: 26]
﴿قال فإنها محرمة عليهم أربعين سنة يتيهون في الأرض فلا تأس على﴾ [المَائدة: 26]
Abul Ala Maududi Allah ne jawab diya ‘ accha to woh mulk chalis (forty) saal tak inpar haram hai, yeh zameen mein maarey maarey phirenge. In nafarmaano ki halat par hargiz taras na khao” |
Ahmed Ali فرمایا تحقیق وہ زمین ان پر چالیس بر س حرام کی گئی ہے اس ملک میں سرگرداں پھریں گے سو تو نافرمان قوم پر افسوس نہ کر |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو |
Mahmood Ul Hassan فرمایا تحقیق وہ زمین حرام کی گئ ہے ان پر چالیس برس سر مارتے پھریں گے ملک میں سو تو افسوس نہ کر نافرمان لوگوں پر |
Muhammad Hussain Najafi ﷲ نے فرمایا! پھر اب وہ (زمین) چالیس سال تک حرام ہے وہ لق و دق صحراء میں سرگردان پھرتے رہیں گے پس آپ اس نافرمان قوم پر افسوس نہ کریں۔ |