Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 47 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿وَلۡيَحۡكُمۡ أَهۡلُ ٱلۡإِنجِيلِ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فِيهِۚ وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ ﴾
[المَائدة: 47]
﴿وليحكم أهل الإنجيل بما أنـزل الله فيه ومن لم يحكم بما أنـزل﴾ [المَائدة: 47]
Abul Ala Maududi Hamara hukum tha ke ehle Injeel us kanoon ke mutabiq faisla karein jo Allah ne ismein nazil kiya hai aur jo log Allah ke nazil karda kanoon ke mutaabiq faisla na karein wahi fasiq hain |
Ahmed Ali اور چاہیئے کہ ابخیل والے اس کے موافق حکم کریں جو الله نےاس میں اتارا ہے اور جو چیز الله نے اتاری ہے جو شخص اس کے موافق حکم نہ کرے سو وہی لوگ نافرمان ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اہل انجیل کو چاہیئے کہ جو احکام خدا نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرماں ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور چاہئے کہ حکم کریں انجیل والے موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اس میں اور جو کوئی حکم نہ کرے موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نےسو وہی لوگ ہیں نافرمان [۱۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi چاہیے کہ انجیل والے (نصرانی) اس (قانون) کے مطابق فیصلہ کریں، جو اللہ نے اس (انجیل) میں نازل کیا ہے اور جو اللہ کے نازل کردہ (قانون) کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے وہی فاسق (نافرمان) ہیں۔ |