×

اور اپنے نزدیک یہ سمجھے کہ کوئی فتنہ رونما نہ ہوگا، اس 5:71 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ma’idah ⮕ (5:71) ayat 71 in Urdu

5:71 Surah Al-Ma’idah ayat 71 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 71 - المَائدة - Page - Juz 6

﴿وَحَسِبُوٓاْ أَلَّا تَكُونَ فِتۡنَةٞ فَعَمُواْ وَصَمُّواْ ثُمَّ تَابَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ ثُمَّ عَمُواْ وَصَمُّواْ كَثِيرٞ مِّنۡهُمۡۚ وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِمَا يَعۡمَلُونَ ﴾
[المَائدة: 71]

اور اپنے نزدیک یہ سمجھے کہ کوئی فتنہ رونما نہ ہوگا، اس لیے اندھے اور بہرے بن گئے پھر اللہ نے اُنہیں معاف کیا تو اُن میں سے اکثر لوگ اور زیادہ اندھے اور بہرے بنتے چلے گئے اللہ اُن کی یہ سب حرکات دیکھتا رہا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وحسبوا ألا تكون فتنة فعموا وصموا ثم تاب الله عليهم ثم عموا, باللغة الأوردية

﴿وحسبوا ألا تكون فتنة فعموا وصموا ثم تاب الله عليهم ثم عموا﴾ [المَائدة: 71]

Abul Ala Maududi
Aur apne nazdeek yeh samajhe ke koi fitna runama na hoga, isliye andhey aur behre ban gaye, phir Allah ne unhein maaf kiya to unmein se aksar log aur zyada andhey aur behre bantey chale gaye. Allah unki yeh sab harakaat dekhta raha hai
Ahmed Ali
اور یہی گمان کیا کہ کوئی فتنہ نہیں ہوگا پھر اندھے اور بہرے ہوئے پھر الله نے ان کی توبہ قبول کی پھر ان میں سے اکثر اندھے اور بہرے ہو گئے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں الله دیکھتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور خیال کرتے تھے کہ (اس سے ان پر) کوئی آفت نہیں آنے کی تو وہ اندھے اور بہرے ہو گئے پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی (لیکن) پھر ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ہو گئے اور خدا ان کے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور خیال کیا کہ کچھ خرابی نہ ہو گی سو وہ اندھے ہو گئے اور بہرے پھر توبہ قبول کی اللہ نے ان کی پھر اندھے اور بہرے ہوئے ان میں سےبہت [۱۹۷] اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں [۱۹۸]
Muhammad Hussain Najafi
اور خیال کرتے تھے کہ (انہیں) کوئی سزا نہیں ملے گی۔ اس لئے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے پھر توبہ کی تو اللہ نے ان کی توبہ قبول کر لی (لیکن) اس کے بعد پھر ان میں سے بہت سے لوگ اندھے اور بہرے ہوگئے۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں۔ اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek