Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 75 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿مَّا ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ مَرۡيَمَ إِلَّا رَسُولٞ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِ ٱلرُّسُلُ وَأُمُّهُۥ صِدِّيقَةٞۖ كَانَا يَأۡكُلَانِ ٱلطَّعَامَۗ ٱنظُرۡ كَيۡفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ ٱلۡأٓيَٰتِ ثُمَّ ٱنظُرۡ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ ﴾
[المَائدة: 75]
﴿ما المسيح ابن مريم إلا رسول قد خلت من قبله الرسل وأمه﴾ [المَائدة: 75]
Abul Ala Maududi Maseeh ibne Mariyam iske siwa kuch nahin ke bas ek Rasool tha, ussey pehle aur bhi bahut se Rasool guzar chuke thay, uski Maa ek raast-baaz(righteous) aurat thi, aur woh dono khana khate thay, dekho hum kis tarah inke saamne haqeeqat ki nishaniyan wazeh karte hain, phir dekho yeh kidhar ulte phire jatey hain |
Ahmed Ali مسیح مریم کا بیٹا تو صرف ایک پیغمبر ہی ہے جس سے پہلے اور بھی پیغمبر گزر چکے ہیں اور اس کی ماں ولی ہے وہ دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھ ہم انہیں کیسی دلیلیں بتلاتے ہیں پھر دیکھووہ کہاں الٹے جا تے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry مسیح ابن مریم تو صرف (خدا) کے پیغمبر تھے ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے تھے اور ان کی والدہ (مریم خدا کی) ولی اور سچی فرمانبردار تھیں دونوں (انسان تھے اور) کھانا کھاتے تھے دیکھو ہم ان لوگوں کے لیے اپنی آیتیں کس طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں پھر (یہ) دیکھو کہ یہ کدھر الٹے جا رہے ہیں |
Mahmood Ul Hassan نہیں ہے مسیح مریم کا بیٹا مگر رسول گذر چکے اس سے پہلے بہت رسول [۲۰۲] اور اسکی ماں ولی ہے [۲۰۳] دونوں کھاتےتھے کھانا دیکھ ہم کیسے بتلاتے ہیں ان کو دلیلیں پھر دیکھ وہ کہاں الٹے جارہے ہیں [۲۰۴] |
Muhammad Hussain Najafi مسیح گزر چکے ہیں ان کی ماں صدیقہ (راست باز خاتون) تھیں وہ دونوں کھانا کھاتے تھے۔ دیکھو ہم کس طرح ان کے سامنے واضح دلائل بیان کر رہے ہیں۔ پھر دیکھو یہ کدھر الٹے پھرے جا رہے ہیں۔ |