Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 76 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿قُلۡ أَتَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَكُمۡ ضَرّٗا وَلَا نَفۡعٗاۚ وَٱللَّهُ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴾
[المَائدة: 76]
﴿قل أتعبدون من دون الله ما لا يملك لكم ضرا ولا نفعا﴾ [المَائدة: 76]
Abul Ala Maududi Insey kaho, kya tum Allah ko chodh kar uski parastish karte ho jo na tumhare liye nuqsaan ka ikhtiyar rakhta hai na nafey ka? Halanke sabki sunney wala aur sabkuch jaanne wala to Allah hi hai |
Ahmed Ali کہہ دو تم الله کر چوڑ کر ایسی چیز کی بندگی کرتے ہو جو تمہارے نقصان اور نفع کے مالک نہیں اور الله وہی ہے سننے والا جاننے والا |
Fateh Muhammad Jalandhry کہو کہ تم خدا کے سوا ایسی چیز کی کیوں پرستش کرتے ہو جس کو تمہارے نفع اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں؟ اور خدا ہی (سب کچھ) سنتا جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ دے کیا تم ایسی چیز کی بندگی کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر جو مالک نہیں تمہارے برے کی اور نہ بھلے کی اور اللہ وہی ہے سننے والا جاننے والا [۲۰۵] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) ان سے کہیئے! کیا تم اللہ کو کو چھوڑ کر اس کی عبادت کرتے ہو جو تمہیں نہ نفع پہنچا سکتا ہے نہ نقصان (نہ سود نہ زیاں؟) اور اللہ وہ ہے جو ہر بات کا سننے والا ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ |