Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rahman ayat 29 - الرَّحمٰن - Page - Juz 27
﴿يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ ﴾
[الرَّحمٰن: 29]
﴿يسأله من في السموات والأرض كل يوم هو في شأن﴾ [الرَّحمٰن: 29]
Abul Ala Maududi Zameen aur Aasmano mein jo bhi hai sab apni haajatein (needs) usi se maang rahey hain, har aan woh nayi shaan mein hai |
Ahmed Ali اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ہر روز وہ ایک کام میں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اُس سے مانگتے ہیں جو کوئی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں ہر روز اُس کو ایک دھندا ہے [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں وہ ہر روز (بلکہ ہر آن) ایک نئی شان میں ہے۔ |