Quran with Urdu translation - Surah Al-hadid ayat 9 - الحدِيد - Page - Juz 27
﴿هُوَ ٱلَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبۡدِهِۦٓ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖ لِّيُخۡرِجَكُم مِّنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ بِكُمۡ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٞ ﴾
[الحدِيد: 9]
﴿هو الذي ينـزل على عبده آيات بينات ليخرجكم من الظلمات إلى النور﴾ [الحدِيد: 9]
Abul Ala Maududi Woh Allah hi to hai jo apne banday par saaf saaf aayatein nazil kar raha hai taa-ke tumhein tareekhiyon (darkness) se nikal kar roshni mein le aaye. Aur haqeeat yeh hai ke Allah tumpar nihayat shafeeq aur meharbaan hai |
Ahmed Ali وہی ہے جو اپنے بندے پر کھلی کھلی آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے اور بے شک الله تم پر بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جو اتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور اللہ تم پر نرمی کرنے والا ہے مہربان [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی ہے جو اپنے بندۂ خاص پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں (کفر و شرک) کی تاریکیوں سے نکال کر (ایمان کی) روشنی کی طرف لے آئے اور بےشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے۔ |