Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 117 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ مَن يَضِلُّ عَن سَبِيلِهِۦۖ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ ﴾
[الأنعَام: 117]
﴿إن ربك هو أعلم من يضل عن سبيله وهو أعلم بالمهتدين﴾ [الأنعَام: 117]
Abul Ala Maududi Dar haqeeqat tumhara Rubb zyada behtar jaanta hai ke kaun uske raaste se hata hua hai aur kaun seedhi raah par hai |
Ahmed Ali تیرا رب خوب جانتا ہے اسے جو اس کے راہ سے ہٹ جاتا ہے اور سیدھے راستہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہیں |
Mahmood Ul Hassan تیرا رب خوب جاننے والا ہے اس کو جو بہکتا ہے اس کی راہ سے اور وہی خوب جاننے والا ہے انکو جو اس کی راہ پر ہیں |
Muhammad Hussain Najafi بے شک آپ کا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کی راہ سے بھٹکا ہوا کون ہے؟ اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت یافتہ لوگوں کو۔ |