Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 116 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿وَإِن تُطِعۡ أَكۡثَرَ مَن فِي ٱلۡأَرۡضِ يُضِلُّوكَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَخۡرُصُونَ ﴾
[الأنعَام: 116]
﴿وإن تطع أكثر من في الأرض يضلوك عن سبيل الله إن يتبعون﴾ [الأنعَام: 116]
Abul Ala Maududi Aur (aey Muhammad) ! agar tum un logon ki aksariyat ke kehne par chalo jo zameen mein baste hain to woh tumhein Allah ke raaste se bhatka denge, woh to mehaz gumaan par chalte aur qayaas-aaraiyan karte hain |
Ahmed Ali اور اگر تو کہا مانے گا اکثر ان لوگو ں کا جو دنیا میں ہیں تو تجھے الله کی راہ سے ہٹا دیں گے وہ تو اپنے خیال پر چلتے اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اکثر لوگ جو زمین پر آباد ہیں (گمراہ ہیں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہیں خدا کا رستہ بھلا دیں گے یہ محض خیال کے پیچھے چلتے اور نرے اٹکل کے تیر چلاتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور اگر تو کہنا مانے گا ان لوگوں کا جو دنیا میں ہیں تو تجھ کو بہکا دیں گے اللہ کی راہ سے وہ سب تو چلتے ہیں اپنے خیال پر اور سب اٹکل ہی دوڑاتے ہیں [۱۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) اگر آپ زمین کے رہنے والوں کی اکثریت کی اطاعت کریں گے (ان کا کہنا مانیں گے) تو وہ آپ کو اللہ کے راستہ سے بھٹکا دیں گے یہ لوگ پیروی نہیں کرتے مگر گمان کی اور وہ محض تخمینے لگاتے اور اٹکل پچو باتیں کرتے ہیں۔ |