Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 132 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿وَلِكُلّٖ دَرَجَٰتٞ مِّمَّا عَمِلُواْۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُونَ ﴾
[الأنعَام: 132]
﴿ولكل درجات مما عملوا وما ربك بغافل عما يعملون﴾ [الأنعَام: 132]
Abul Ala Maududi Har shaks ka darja uske amal ke lihaz se hai aur tumhara Rubb logon ke aamal se be khabar nahin hai |
Ahmed Ali اور ہر ایک کے لیے ان کے عمل کے لحاظ سے درجے ہیں اور تیرا رب ان کے کاموں سے بے خبر نہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں انکے عمل کے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے کام سے [۱۸۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہر ایک کے لیے اس کے عمل کے مطابق درجے ہیں۔ اور جو کچھ لوگ کرتے رہتے ہیں آپ کا پروردگار اس سے غافل نہیں ہے۔ |