Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 3 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَهُوَ ٱللَّهُ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَفِي ٱلۡأَرۡضِ يَعۡلَمُ سِرَّكُمۡ وَجَهۡرَكُمۡ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُونَ ﴾
[الأنعَام: 3]
﴿وهو الله في السموات وفي الأرض يعلم سركم وجهركم ويعلم ما تكسبون﴾ [الأنعَام: 3]
Abul Ala Maududi Wahi ek khuda aasmano mein bhi hai aur zameen mein bhi. Tumhare khule aur chupe sab haal jaanta hai aur jo burayi ya bhalayi tum kamate ho ussey khoob waqif hai |
Ahmed Ali اور وہی ایک الله آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی تمہارے ظاہر اور چھپے سب حال جانتا ہے او رجانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں [۴] جانتا ہے تمہارا چھپا اور کھلا اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو [۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہی (ایک) اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی، جو تمہارے باطن و ظاہر اور جو کچھ تم بھلائی و برائی کرتے ہو سب کو جانتا ہے۔ |