Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 2 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٖ ثُمَّ قَضَىٰٓ أَجَلٗاۖ وَأَجَلٞ مُّسَمًّى عِندَهُۥۖ ثُمَّ أَنتُمۡ تَمۡتَرُونَ ﴾
[الأنعَام: 2]
﴿هو الذي خلقكم من طين ثم قضى أجلا وأجل مسمى عنده ثم﴾ [الأنعَام: 2]
Abul Ala Maududi Wahi hai jisne tumko mitti se paida kiya, phir tumhare liye zindagi ki ek muddat muqarrar kardi, aur ek dusri muddat aur bhi hai jo uske haan tai shuda hai magar tum log ho ke shakk mein padey huey ho |
Ahmed Ali الله وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک وقت مقرر کر دیا اور اس کےہاں ایک مدت مقرر ہے تم پھر بھی شک کرتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے پھر مقرر کر دیا ایک وقت اور ایک مدت مقرر ہے اللہ کے نزدیک پھر بھی تم شک کرتے ہو [۳] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا۔ پھر (زندگی کی) ایک مدت مقرر کی اور ایک مقررہ مدت اور بھی ہے جو اسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک کرتے ہو۔ |