×

اپنے بندوں پر وہ پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی 6:61 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:61) ayat 61 in Urdu

6:61 Surah Al-An‘am ayat 61 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 61 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿وَهُوَ ٱلۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهِۦۖ وَيُرۡسِلُ عَلَيۡكُمۡ حَفَظَةً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَكُمُ ٱلۡمَوۡتُ تَوَفَّتۡهُ رُسُلُنَا وَهُمۡ لَا يُفَرِّطُونَ ﴾
[الأنعَام: 61]

اپنے بندوں پر وہ پوری قدرت رکھتا ہے اور تم پر نگرانی کرنے والے مقرر کر کے بھیجتا ہے، یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاتا ہے تو اس کے بھیجے ہوئے فرشتے اس کی جان نکال لیتے ہیں اور اپنا فرض انجام دینے میں ذرا کوتاہی نہیں کرتے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وهو القاهر فوق عباده ويرسل عليكم حفظة حتى إذا جاء أحدكم الموت, باللغة الأوردية

﴿وهو القاهر فوق عباده ويرسل عليكم حفظة حتى إذا جاء أحدكم الموت﴾ [الأنعَام: 61]

Abul Ala Maududi
Apne bandon par woh puri qudrat rakhta hai aur tumpar nigrani karne waley muqarrar karke bhejta hai, yahan tak ke jab tum mein se kisi ki maut ka waqt aa jata hai to uske bheje huey Farishtey iski jaan nikal lete hain aur apna farz e anjaam dene mein zara kotahi(neglect) nahin karte
Ahmed Ali
اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے اور تم پر نگہبان بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آ پہنچتی ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے اسے قبضہ میں لے لیتے اور وہ ذرا کوتاہی نہیں کرتے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے۔ اور تم پر نگہبان مقرر کئے رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت آتی ہے تو ہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور وہ کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے
Mahmood Ul Hassan
اور وہی غالب ہے اپنے بندوں پر اور بھیجتا ہے تم پر نگہبان [۷۱] یہاں تک کہ جب آپہنچے تم میں سے کسی کو موت تو قبضہ میں لے لیتے ہیں اسکو ہمارے بھیجے ہوئےفرشتے [۷۲] اور وہ کوتاہی نہیں کرتے [۷۳]
Muhammad Hussain Najafi
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے (اور پوری قدرت رکھتا ہے) اور وہ تم پر حفاظت (نگرانی) کرنے والے (فرشتے) بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آتا ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) اس کی روح قبض کر لیتے ہیں اور وہ کوتاہی نہیں کرتے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek