Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 83 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَتِلۡكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيۡنَٰهَآ إِبۡرَٰهِيمَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦۚ نَرۡفَعُ دَرَجَٰتٖ مَّن نَّشَآءُۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٞ ﴾
[الأنعَام: 83]
﴿وتلك حجتنا آتيناها إبراهيم على قومه نرفع درجات من نشاء إن ربك﴾ [الأنعَام: 83]
Abul Ala Maududi Yeh thi hamari woh hujjat jo humne Ibrahim ko uski qaum ke muqable mein ata ki. Hum jisey chahte hain buland martabe ata karte hain. Haqq yeh hai ke tumhara Rubb nihayat dana(wise) aur aleem hai |
Ahmed Ali اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی ہم جس کے چاہیں درجے بلند کرتے ہیں بے شک تیرا رب حکمت والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے |
Mahmood Ul Hassan اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے دی تھی ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں درجے بلندکرتے ہیں ہم جس کے چاہیں تیرا رب حکمت والا ہے جاننے والا [۱۰۴] |
Muhammad Hussain Najafi یہ تھی ہماری وہ دلیل جو ہم نے ابراہیم (ع) کو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں آپ کا پروردگار بڑا حکمت والا، بڑا جاننے والا ہے۔ |