Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 5 - الأنفَال - Page - Juz 9
﴿كَمَآ أَخۡرَجَكَ رَبُّكَ مِنۢ بَيۡتِكَ بِٱلۡحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقٗا مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ لَكَٰرِهُونَ ﴾
[الأنفَال: 5]
﴿كما أخرجك ربك من بيتك بالحق وإن فريقا من المؤمنين لكارهون﴾ [الأنفَال: 5]
Abul Ala Maududi (Is maal e ganimat ke maamle mein bhi waisi hi surat pesh aa rahi hai jaisi us waqt pesh aayi thi jabke) tera Rubb tujhey haqq ke saath tere ghar se nikal laya tha aur momino mein se ek giroh ko yeh sakht nagawar tha |
Ahmed Ali جیسے تیرے رب نے تیرے گھر سے سچائی کے ساتھ نکالا اور بے شک ایک جماعت مسلمانوں میں سے نا پسند کرنے والی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry (ان لوگوں کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہیئے تھا) جس طرح تمہارے پروردگار نے تم کو تدبیر کے ساتھ اپنے گھر سے نکالا اور (اس وقت) مومنوں ایک جماعت ناخوش تھی |
Mahmood Ul Hassan جیسے نکالا تجھ کو تیرے رب نے تیرے گھر سے حق کام کے واسطے اور ایک جماعت اہل ایمان کی راضی نہ تھی |
Muhammad Hussain Najafi (یہ انفال کا معاملہ ایسا ہی ہے) جیساکہ آپ کے پروردگار نے (جنگِ بدر میں) حق کے ساتھ آپ کو آپ کے گھر سے نکالا اور اہلِ ایمان کا ایک گروہ اس کو ناپسند کر رہا تھا۔ |