Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 71 - الأنفَال - Page - Juz 10
﴿وَإِن يُرِيدُواْ خِيَانَتَكَ فَقَدۡ خَانُواْ ٱللَّهَ مِن قَبۡلُ فَأَمۡكَنَ مِنۡهُمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴾
[الأنفَال: 71]
﴿وإن يريدوا خيانتك فقد خانوا الله من قبل فأمكن منهم والله عليم﴾ [الأنفَال: 71]
Abul Ala Maududi Lekin agar woh tere saath khayanat(betrayal) ka irada rakhte hain to issey pehle woh Allah ke saath khayanat kar chuke hain. Chunanchey usi ki saza Allah ne unhein di ke woh tere qaabu mein aa gaye. Allah sab kuch jaanta hai aur hakeem hai |
Ahmed Ali اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گےیہ تو پہلے ہی الله سے دغا کر چکے ہیں پھر الله نے انہیں گرفتار کرا دیا اور الله جاننے والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی خدا سے دغا کرچکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے میں کر دیا۔ اور خدا دانا حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر چاہیں گے تجھ سے دغا کرنی سو وہ دغا کر چکے ہیں اللہ سے اس سے پہلے پھر اس نے انکو پکڑوا دیا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے [۷۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر انہوں نے آپ کو فریب دینا چاہا۔ تو وہ اس سے پہلے خدا کو فریب دے چکے ہیں اور (اس کی پاداش میں) اللہ نے (آپ کو) ان پر قابو دے دیا کیونکہ خدا بڑا علم والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |