×

تمہارے گرد و پیش جو بدوی رہتے ہیں ان میں بہت سے 9:101 Urdu translation

Quran infoUrduSurah At-Taubah ⮕ (9:101) ayat 101 in Urdu

9:101 Surah At-Taubah ayat 101 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 101 - التوبَة - Page - Juz 11

﴿وَمِمَّنۡ حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مُنَٰفِقُونَۖ وَمِنۡ أَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ مَرَدُواْ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعۡلَمُهُمۡۖ نَحۡنُ نَعۡلَمُهُمۡۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٖ ﴾
[التوبَة: 101]

تمہارے گرد و پیش جو بدوی رہتے ہیں ان میں بہت سے منافق ہیں اور اسی طرح خود مدینہ کے باشندوں میں بھی منافق موجود ہیں جو نفاق میں طاق ہو گئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے، ہم ان کو جانتے ہیں قریب ہے وہ وقت جب ہم ان کو دوہری سزا دیں گے، پھر وہ زیادہ بڑی سزا کے لیے واپس لائے جائیں گے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وممن حولكم من الأعراب منافقون ومن أهل المدينة مردوا على النفاق لا, باللغة الأوردية

﴿وممن حولكم من الأعراب منافقون ومن أهل المدينة مردوا على النفاق لا﴾ [التوبَة: 101]

Abul Ala Maududi
Tumhare gird o pesh jo badwi rehte hain un mein bahut se munafiq hain aur isi tarah khud Medina ke bashindon mein bhi munafiq maujood hain jo nifaq mein taq (experts) ho gaye hain. Tum inhein nahin jaante, hum unko jaante hain. Qareeb hai woh waqt jab hum unko dohri saza denge, phir woh zyada badi saza ke liye wapas laye jayenge
Ahmed Ali
اور تمہارے گرد و نواح کے بعضے گنوار منافق ہیں اور بعض مدینہ والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے ہم انہیں جانتے ہیں ہم انہیں دوہری سزا دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے
Mahmood Ul Hassan
اور بعضے تمہارے گرد کے گنوار منافق ہیں اور بعضے لوگ مدینہ والے اڑ رہے ہیں نفاق پر تو انکو نہیں جانتا ہم کو وہ معلوم ہیں [۱۱۳] انکو ہم عذاب دیں گے دو بار پھر وہ لوٹائے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف [۱۱۴]
Muhammad Hussain Najafi
اور جو تمہارے اردگرد صحرائی عرب بستے ہیں ان میں کچھ منافق ہیں۔ اور خود مدینہ کے باشندوں میں بھی (منافق موجود ہیں) جو نفاق پر اڑ گئے ہیں (اس میں مشاق ہوگئے ہیں) (اے رسول(ص)) آپ انہیں نہیں جانتے لیکن ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو (دنیا میں) دوہری سزا دیں گے۔ پھر وہ بہت بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek