Quran with Hindustani translation - Surah Yunus ayat 46 - يُونس - Page - Juz 11
﴿وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ ثُمَّ ٱللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ ﴾
[يُونس: 46]
﴿وإما نرينك بعض الذي نعدهم أو نتوفينك فإلينا مرجعهم ثم الله شهيد﴾ [يُونس: 46]
Muhammad Junagarhi Aur jiss ka inn say hum wada ker rahey hain uss mein say kuch thora sa agar hum aap ko dikhla den ya (unn kay zahoor say pehlay) hum aap ko wafat dey den so humaray pass to inn ko aana hi hai. Phir Allah inn kay sab afaal per gawah hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jis ka un se hum wada kar rahe hai,is mein se kuch thoda sa agar hum aap ko dikhlade ya (un ke zahor se pehle) hum aap ko wafaath de de,so hamare paas to un ko ana hee hai,phir Allah un ke sub af’aal7 par gawah hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہر قوم کے لیے ایک رسول ہے پس جب آیا ان کا رسول (اور انھوں نے اس کو جھٹلا یا تو ) فیصلہ کردیا گیا ان کے در میان انصاف کے ساتھ۔ اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور خواہ ہم آپ کو اس (عذاب) کا کچھ حصہ (دنیا میں ہی) دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں (اور ہم آپ کی حیاتِ مبارکہ میں ایسا کریں گے) یا (اس سے پہلے) ہم آپ کو وفات بخش دیں، تو انہیں (بہر صورت) ہماری ہی طرف لوٹنا ہے، پھر اللہ (خود) اس پر گواہ ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور (اے پیغمبر) جن باتوں کی ہم نے ان (کافروں کو) دھمکی دی ہوئی ہے، چاہے ان میں سے کوئی بات ہم تمہیں (تمہاری زندگی میں) دکھا دیں، یا (اس سے پہلے) تمہاری روح قبض کرلیں، بہرصورت ان کو آخر میں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے، پھر (یہ تو ظاہر ہی ہے کہ) جو کچھ یہ کرتے ہیں، اللہ اس کا پورا پورا مشاہدہ کر رہا ہے۔ (لہذا وہاں ان کو سزا دے گا) |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے جن باتوں کا ان سے وعدہ کیا ہے انہیں آپ کو دکھادیں یا آپ کو پہلے ہی دنیا سے اٹھالیں انہیں تو بہرحال پلٹ کر ہماری ہی بارگاہ میں آنا ہے اس کے بعد خدا خود ان کے اعمال کا گواہ ہے |