Quran with Hindustani translation - Surah Yunus ayat 58 - يُونس - Page - Juz 11
﴿قُلۡ بِفَضۡلِ ٱللَّهِ وَبِرَحۡمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلۡيَفۡرَحُواْ هُوَ خَيۡرٞ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ ﴾
[يُونس: 58]
﴿قل بفضل الله وبرحمته فبذلك فليفرحوا هو خير مما يجمعون﴾ [يُونس: 58]
Muhammad Junagarhi Aap keh dijiye kay bus logon ko Allah key iss inam aur rehmat per khush hona chahaiye. Woh iss say ba-darjaha behtar hai jiss ko woh jama ker rahey hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap keh dijiye ke bus logo ko Allah ke us in’aam aur rehmath par khush hona chahiye,wo us se badarja behtar hai jis ko wo jama kar rahe hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ فرمائیے بھلا بتاؤ جو رزق اللہ نے تمھارے لیے اتارا پس بنا لیا تم نے اس سے بعض کو حرام اور بعض کو حلال۔ پوچھیئے کیا اللہ تعالیٰ نے (ایسا کرنے کی ) تمھیں اجازت دی ہے یا تم اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہو۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri فرما دیجئے: (یہ سب کچھ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے (جو بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تم پر ہوا ہے) پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس پر خوشیاں منائیں، یہ اس (سارے مال و دولت) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) کہو کہ : یہ سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوا ہے، لہذا اسی پر تو انہیں خوش ہونا چاہیے، یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi پیغمبر کہہ دیجئے کہ یہ قرآن فضل و رحماُ خدا کا نتیجہ ہے لہٰذا انہیں اس پر خوش ہونا چاہئے کہ یہ ان کے جمع کئے ہوئے اموال سے کہیں زیادہ بہتر ہے |