Quran with Urdu translation - Surah Yunus ayat 58 - يُونس - Page - Juz 11
﴿قُلۡ بِفَضۡلِ ٱللَّهِ وَبِرَحۡمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلۡيَفۡرَحُواْ هُوَ خَيۡرٞ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ ﴾
[يُونس: 58]
﴿قل بفضل الله وبرحمته فبذلك فليفرحوا هو خير مما يجمعون﴾ [يُونس: 58]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), kaho ke “yeh allah ka fazal aur uski meharbani hai ke yeh cheez usne bheji, ispar to logon ko khushi manani chahiye. Yeh un sab cheezon se behtar hai jinhein log sameit rahey hain” |
Ahmed Ali کہہ دو (قرآن) الله کے فضل اور اس کی رحمت سےہے سو اسی پر انہیں خوش ہونا چاہیئے یہ ان چیزوں سے بہتر ہے جو جمع کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan کہہ اللہ کے فضل سے اور اسکی مہربانی سے سو اسی پر انکو خوش ہونا چاہئے [۸۵] یہ بہت ہے ان چیزوں سے جو جمع کرتے ہیں [۸۶] |
Muhammad Hussain Najafi (اے رسول) کہیے کہ (یہ سب کچھ) خدا کے خاص فضل اور اس کی خصوصی رحمت کا نتیجہ ہے اس لئے چاہیے کہ لوگ خوشی منائیں یہ چیز اس دولتِ دنیا سے بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں۔ |