Quran with Hindustani translation - Surah Yunus ayat 66 - يُونس - Page - Juz 11
﴿أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِۗ وَمَا يَتَّبِعُ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُرَكَآءَۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَخۡرُصُونَ ﴾
[يُونس: 66]
﴿ألا إن لله من في السموات ومن في الأرض وما يتبع الذين﴾ [يُونس: 66]
Muhammad Junagarhi Yaad rakho kay jitney kuch aasman mein hain aur jitney zamin mein hain yeh sab Allah hi kay hain aur jo log Allah ko chor ker doosray shurka ki ibadat ker rahey hain kiss cheez ki ittabaa ker rahey hain aur mehaz atkalen laga rahey hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim yaad rakho ke jitne kuch asmano mein hai aur jitne zameen mein hai,ye sub Allah hee ke hai aur jo log Allah ko chohd kar dosre shurka ki ibadath kar rahe hai, kis cheez ki itteba kar rahe hai,mahez be’sanad qayaal ki itteba kar rahe hai aur mahez atkale laga rahe hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari وہی ہے جس نے بنائی تمھارے لیے رات تاکہ تم آرام کرو اس میں اور روشن دن بنایا بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو (غور سے ) سنتے ہیں۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri جان لو جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے سب اللہ ہی کے (مملوک) ہیں، اور جو لوگ اللہ کے سوا (بتوں) کی پرستش کرتے ہیں (درحقیقت اپنے گھڑے ہوئے) شریکوں کی پیروی (بھی) نہیں کرتے، بلکہ وہ صرف (اپنے) وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض غلط اندازے لگاتے رہتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جتنے جان دار ہیں وہ سب اللہ ہی کی ملکیت میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں وہ کوئی اللہ کے (حقیقی) شرکاء کی پیروی نہیں کرتے، وہ کسی اور چیز کی نہیں، محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے رہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کی ساری مخلوقات اور کائنات ہے اور جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دوسرے شریکوں کو پکارتے ہیں وہ ان کا بھی اتباع نہیں کرتے -یہ صرف اپنے خیالات کا اتباع کرتے ہیں اور یہ صرف اندازوں پر زندگی گزار رہے ہیں |